سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کو قانونی نوٹس

شہر کے نارتھ زون علاقوں میں ڈرگس کی چیکنگ کے دوران عہدیداروں نے عوام کو اسمارٹ فونس دکھانے کو کہا ہے۔ اسی بنیاد پر سرینواس نے کمشنر پولیس کو قانونی نوٹس روانہ کی ہے۔

حیدرآباد: ڈاٹا اینڈ پرائیویسی (راز داری) انوسٹی گیٹر کے سرینواس نے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کو ایک قانونی نوٹس روانہ کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈرگس اور گانجہ کی روک تھام مہم کے دوران شہریوں کے واٹس ایپ چیاٹس کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ جو قانون کے خلاف ہے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں پولیس عہدیداروں کوعوام سے اپنے اسمارٹ فونس دکھانے کی ہدایت دیتے ہوئے دکھایا گیا۔

 شہر کے نارتھ زون علاقوں میں ڈرگس کی چیکنگ کے دوران عہدیداروں نے عوام کو اسمارٹ فونس دکھانے کو کہا ہے۔ اسی بنیاد پر سرینواس نے کمشنر پولیس کو قانونی نوٹس روانہ کی ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 27 / اکتوبر کو منگل ہاٹ، دھول پیٹ اور جمعرات بازار علاقوں میں چیکنگ مہم چلائی جس کا مقصد مجرمین کی نشاندہی کرنا تھا لیکن پولیس کو عام شہریوں جیسے پیدل راہ گیر، آٹو رکشہ ڈرائیور اور بائک سواروں کے موبائل فونس کا ڈاٹا دیکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button