سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ گیان واپی مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ہفتہ کے دن اَپ لوڈ آرڈر کے مطابق انجمن انتظامیہ مسجد گیان واپی کی درخواست کی سماعت جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ گیان واپی مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ انتظامی کمیٹی نے جاریہ سروے کی مخالفت کی ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ہفتہ کے دن اَپ لوڈ آرڈر کے مطابق انجمن انتظامیہ مسجد گیان واپی کی درخواست کی سماعت جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کرے گی۔

تاریخ سماعت اَپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے سروے کے خلاف عبوری احکام جاری کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن مسلم فریق کی درخواست کی سماعت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button