سکریٹریٹ میں چرچ کاسنگ بنیاد

تلنگانہ میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے جہاں پر مسجد، مندر کے ساتھ ساتھ چرچ بھی تعمیرکیاجانے والا ہے۔ 1.5کروڑروپئے کے صرفہ سے اس چرچ کی تعمیر کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیرتعمیر سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے احاطہ میں چرچ کا سنگ بنیاد میدک چرچ کے بشپ اے سی سلومان نے رکھا۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی دعا کی۔

تلنگانہ میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے جہاں پر مسجد، مندر کے ساتھ ساتھ چرچ بھی تعمیرکیاجانے والا ہے۔ 1.5کروڑروپئے کے صرفہ سے اس چرچ کی تعمیر کی جائے گی۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے حال ہی میں نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا تھا۔ 6 منزلہ عمارت تقریباً 9 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔

تقریباً 70 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ سکریٹریٹ کے سامنے ایلیویشن کا کام زوروں پر ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں اور انجینئرز کو سکریٹریٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button