سکھوں کا تبدیلی مذہب، اقلیتی کمیشن کی حکومت ِ پنجاب سے رپورٹ طلبی

کمیشن کے مطابق انہیں ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ لال پورہ نے بتایا کہ سرکاری اور مذہبی حکام نے پنجاب میں سکھوں کے ماورائے دستور تبدیلی مذہب کے لیے عیسائی مشنریز کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

نئی دہلی: قومی اقلیتی کمیشن نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ حکومت ِ پنجاب کو مکتوب روانہ کیا ہے کہ عیسائی مشنریز، سکھوں کا مذہب تبدیل کروا رہی ہیں۔ اخبار دی پرنٹ کو یہ بات پتہ چلی۔ کمیشن کے صدرنشین اقبال سنگھ لال پورہ کے مطابق انہیں ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

لال پورہ نے اخبار دی پرنٹ کو بتایا کہ سرکاری اور مذہبی حکام نے پنجاب میں سکھوں کے ماورائے دستور تبدیلی مذہب کے لیے عیسائی مشنریز کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

ہم انہیں (حکومت ِ پنجاب کو) مکتوب روانہ کرتے رہے ہیں اور ہم نے اس معاملہ میں حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی ہے۔ ہمارے متعدد خطوط کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کمیشن نے اس مسئلہ پر تبادلہئ خیال کے لیے 16 جون کو ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button