حیدرآباد

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا جشن میلاد النبیؐ

نبی پاکؐ کی بعثت سے قبل عرب ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کفر و جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ بت پرستی کی لعنت نے انسانی دل و دماغ پر قابض ہو کر ان کو تو ہم پرست بنادیا تھا۔

حیدر آباد: نبی پاکؐ کی بعثت سے قبل عرب ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کفر و جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ بت پرستی کی لعنت نے انسانی دل و دماغ پر قابض ہو کر ان کو تو ہم پرست بنادیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایم بی ٹی کا جلسہ رحمۃ للعٰلمینﷺ، گدی نشین اجمیر شریف مہمان خصوصی ہوں گے
ڈاکٹر پنڈت ساگر ترپاٹھی کو بزم رحمت عالم کا انٹرنیشنل پیس ایوارڈ

دنیا میں تمام قو میں کسی نہ کسی شئے جیسے پتھر، درخت، چاند، سورج، پہاڑ وغیرہ کو اپنا خدا مانتے تھے اور خود ساختہ مٹی اور پتھر کی مورتیوں کی عبادت کرتے تھے قتل وغارت گری، شراب، جوا، زنا، عورتوں پر ظلم، عیاشی غرض ہر گناہ ان کیلئے آسان تھا۔

چھوٹے ہو یا بڑے سب گناہوں میں مبتلا تھے۔ ہرلمحہ قتل وخون فساد و فتنہ بر پار ہتا تھا۔ ہر قبیلہ دوسرے کے ساتھ لڑائی کیلئے تیار تھا۔ اگر ایک مرتبہ جنگ شروع ہو جاتی تو یہ نسلوں تک جاری رہتی۔ لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کیا جا تا انسانیت اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی ایسے میں رب تعالٰی نے اپنے محبوب حضرت محمد عربی ؐ کو عرب کی سرزمین پر معبوث فرمایا۔

اللہ کے رسولؐ نے عرب وعجم رنگ و نسل کے سارے امتیازات ختم کر کے سارے عالم کے مسلمانوں کو بھائی بھائی بنا دیا۔ رب تعالیٰ نے اپنے حبیب پاکؐ کے ذکر کو بلند فرمادیا ہے۔ نبی پاک ؐکی حیاتِ طیبہ میں بھی کفار و مشرکین آپ کی صداقت و عظمت کے قائل تھے۔ آپ کے اخلاق حسنہ اور اعلیٰ کردار وصفات حمیدہ کا ہر طرف چرچا تھا۔

ان خیالات کا اظہار کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ جشن میلادالنبی منعقدہ قادریہ اسلامک سنٹر، دبیر پورہ سے جھار کھنڈ سے تشریف لائے مہمان مقر رمولانا تجمل حسین نورانی نے کیا۔

جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سے ہوا، بارگاہ رسالتمآب ؐمیں محمد عبد الکریم رضوی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ جلسہ کی صدارت مولانامحمد عبدالنعیم قادری نظامی نائب صد ررحمت عالم کمیٹی نے کی۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی) نے مہمان مقرر کا استقبال کیا۔

مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج پھر سے انسانیت تباہی و بربادی اور جاہلیت کی طرف رواں دواں ہے اگر دنیائے انسانیت امن و سکون کی متلاشی ہے تو نظام مصطفے ؐ ہی انسانیت کو پھر سے بقا دلا سکتا ہے۔ عصر حاضر کی ظلمتوں کا جواب صرف نظام مصطفےؐ میں ہے میں موجود ہے وہی انسانیت کی سر بلندی کا ضامن ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبد المعز حسینی قادری شرفی نے کہا کہ نبی پاک ؐ کی محبت ہی اصل ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کو جوانوں کو چاہئے کہ وہ اسلامی ماحول کو اپنا ئیں، دنیا داروں کی اپنا آئیڈیل نہ بنا ئیں، اگر کسی کو اپنا آئیڈیل بنانا ہی ہے تو نبی پاک ؐ کو حضرت صدیق اکبرؓ، حضرت فاروق اعظم ؓ،حضرت عثمان غنیؓ، حضرت مولا علیؓ، حضرت امام حسنؓ و حسینؓ کو اپنا آئیڈل بنا ئیں، یقینا انہی کی محبت جنت کا حقدار بنا سکتی ہے۔

ڈاکٹر مولانا محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) نے کہا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے قرآن حکیم بنی نوع انسانی کیلئے رہنما ہے۔ اگر آج عالم اسلام کے مسلمان قرآن پاک اور سیرت نبی مکرم ؐ کو مضبوطی سے تھام لیں تو یقینا دنیا کی کوئی طاقت اپنا سر نہیں اٹھا سکتی۔ ہمارے اسلاف کو اشاعت اسلام میں صبر آزماء مراحل سے گزرنا پڑا۔

ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کرے۔ اپنی طاقت وقوت، علم و بساط کے مطابق تبلیغ واشاعت دین میں اپنا حق ادا کرے۔ اسلامی نظام ہی ساری انسانیت کی بقاء کا ذریعہ ہے۔ مولانا اقبال احمد رضوی القادری نے کہا کہ آج مسلمان مال و دولت، جاہ و حشمت، عہدہ وصفوت حاصل کرنے میں لگا ہے جبکہ ایک سچے مسلمان کی اصل پونچھی تو نبی کریم یا اللہ سے محبت اور آپکے اسوہ حسنہ پر عمل ہے۔

جب مسلمان نبی پاک سے سچی محبت اور تمام سنتوں کے پابند اور مال و دولت و دنیوی جاہ و منصب کو ٹھو کر میں رکھتے تھے تو اس وقت کسی کی ہمت نہیں تھی کہ وہ مسلمانوں کی طرف آنکھ بھی اُٹھائے۔ لیکن افسوس آج مسلمانوں نے دنیا کو آخرت پر ترجیح دیدی اسلامی تعلیم و تربیت کو ترک کر کے مغربی تہذیب کا لبادہ اوڑھ لیا۔

محمد عادل اشرفی،سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ)، سید لیق قادری، سید طاہر حسین قادری، محمد عبد المنان عارف، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی، محمد فیصل خان، محمد عمران خان نے انتظامات کئے۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام پر جلسہ کا انتقام عمل میں آیا۔