شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کی خودکشی

یہ شادی بڑی دھوم دھام سے ہونے والی تھی جس کے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے تھے تاہم دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔بتایاجاتا ہے کہ اس ہونے والی دلہن کے ساتھ لی گئی۔

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والی دلہن نے خودکشی کرلی جس سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آیا۔یہ شادی ضلع کے جُجولاکنٹہ علاقہ میں ہونے والی تھی تاہم اچانک ہونے والی دلہن کی خودکشی سے شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا اور علاقہ میں غم کی لہردوڑپڑی۔

یہ شادی بڑی دھوم دھام سے ہونے والی تھی جس کے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے تھے تاہم دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔بتایاجاتا ہے کہ اس ہونے والی دلہن کے ساتھ لی گئی۔

 تصاویرکو اس کے عاشق نے ہونے والے دلہے کوشادی سے چند گھنٹے پہلے بھیجی تھی جس پر مایوسی کے عالم میں اس ہونے والی دلہن نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیاکہ لڑکی کی خودکشی کی وجہ بننے والے لڑکے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button