حیدرآباد

حیدرآباد: راؤڈی شیٹر ندیم کا قتل

مادھا پور میں نامعلوم گروہ نے بدنام زمانہ مجرم ندیم حسین کو قتل کردیا۔ ندیم اس سے قبل سنتھ نگر پولس اسٹیشن میں قتل کے ایک کیس سے منسلک تھا اور بورابنڈہ میں مقیم تھا۔

حیدرآباد: مادھا پور میں نامعلوم گروہ نے بدنام زمانہ مجرم ندیم حسین کو قتل کردیا۔ ندیم اس سے قبل سنتھ نگر پولس اسٹیشن میں قتل کے ایک کیس سے منسلک تھا اور بورابنڈہ میں مقیم تھا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

مقامی رہائشیوں نے پیر کی صبح ایک ویران علاقے میں ندیم کی لاش دیکھی، جس پر کئی زخم تھے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، اور مادھا پور کے ایس ایچ او این تروپتی نے اس کی شناخت کی تصدیق کی۔

پولیس نے قتل کے محرکات کا پتہ لگانے اور ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ندیم کی لاش کو عثمانیہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور قتل کا مقدمہ (دفعہ 302 آئی پی سی) درج کیا گیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ ندیم کے وحشیانہ قتل کے پیچھے اس کے حریف ہو سکتے ہیں۔

تین دن قبل ہی پرانے شہر کے بارکس میں سماجی کارکن شیخ سعید باوزیر کے قتل کی واردات پیش آئی تھی، اور آج صبح ایک اور قتل کی واردات سے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔