شاہین باغ کے بعد بلڈوزرس نیو فرینڈس کالونی پہنچ گئے

ایک دن قبل بلدیہ کو شاہین باغ سے ناکام لوٹنا پڑا تھا کیونکہ وہاں مقامی لوگوں اور سیاسی قائدین نے زبردست احتجاج کیا تھا۔

نئی دہلی: ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے منگل کے دن نیوفرینڈس کالونی میں گردوارہ روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ مہم چلائی۔ بلدیہ کے عہدیدار بلڈوزرس کے ساتھ پہنچ گئے اور انہوں نے غیرقانونی عارضی ڈھانچے ہٹادیئے۔

ایک دن قبل بلدیہ کو شاہین باغ سے ناکام لوٹنا پڑا تھا کیونکہ وہاں مقامی لوگوں اور سیاسی قائدین نے زبردست احتجاج کیا تھا۔

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے بھی منگل کے دن منگول پوری علاقہ میں تجاوزات کے خلاف مہم چلائی۔ نیو فرینڈس کالونی ایس ڈی ایم سی کے سنٹرل زون میں آتی ہے۔

شاہین باغ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ایس ڈی ایم سی کی مہم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے خلاف انہدامی مہم میں ”مداخلت“ کا کیس درج ہوا۔

سپریم کورٹ نے کل شاہین باغ میں انہدامی مہم کے خلاف سی پی آئی ایم کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی ایماء پر معاملہ میں دمداخلت نہیں کرسکتی۔

تبصرہ کریں

Back to top button