شاہ رخ کی غیرموجودگی میں آرین اور سہانا خان نے نیلامی میں حصہ لیا

کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان اس مرتبہ نیلامی میں حصہ نہے لے رہے ہیں تاہم اپنے والد کی غیر موجودگی میں سہانا خان اور آریان خان نیلامی میں حصہ لے رہے ہیں۔

بنگلورو: آئی پی ایل 2022 کیلئے بنگلورو میں 2 روزہ میگا نیلامی جاری ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان اس مرتبہ نیلامی میں حصہ نہے لے رہے ہیں تاہم اپنے والد کی غیر موجودگی میں سہانا خان اور آریان خان نیلامی میں حصہ لے رہے ہیں۔

آریان اس سے قبل بھی میگا نیلامی میں حصہ لے چکے ہیں جبکہ یہ ان کی بہن سوہانا خان کیلئے پہلی بار ہوگا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نوجوان اسٹار بچے اپنے والد کی غیرموجودگی میں کس طرح تیاری کررہے ہیں۔

تصویروں میں سہانا اور آرین کے ساتھ جوہی چاولہ کی بیٹی جھانوی مہتا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے کے آر کے مشترکہ مالک ہیں۔ تصاویر میں، تینوں اسٹار بچوں کو ٹیم کے ایک مینیجر ممبر کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتاہے جو انہیں آئی پی ایل کی نیلامی میں ’کریش کورس‘ دے رہاہے۔

سہانا خان پہلی بار آئی پی ایل نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ آرین نے جوہی چاولہ کی بیٹی جھانوی مہتا کے ساتھ گذشتہ سال بھی نیلامی کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو وہ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اور آنجہانی اداکار سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ زویا اختر کی آرچیز کامکس کے موافقت میں اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کریں گی۔

دریں اثنا یہ پہلی بار ہے کہ آرین خان اور سوہانا خان کو گزشتہ سال منشیات کیس کے سلسلے میں سابق کی گرفتاری کے بعد ایک ساتھ دیکھا گیاہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے آریان کو گزشتہ سال 2 اکتوبر کو ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر منشیات بیچنے اور استعمال کرنے کا الزام تھا اور بمبئی ہائی کورٹ سے گرفتاری کے 25 دن بعد اسے ضمانت مل گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button