شرجیل امام اور عمر خالد کی درخواست ضمانت کی 6 مئی کو سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ 6 مئی کو جے این یو اسکالرس۔ جہدکار شرجیل امام اور عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت کرے گی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ 6 مئی کو جے این یو اسکالرس۔ جہدکار شرجیل امام اور عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت کرے گی۔

ان دونوں پر 2020کے دہلی فسادا ت کی بڑی سازش سے جڑے ہونے کا الزام ہے۔

جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ غداری کی دفعہ کے دستوری جواز کو چیلنج کرتی درخواست کی سماعت 5 مئی کو سپریم کورٹ میں ہونے والی ہے لہٰذا انتظار کرنا ٹھیک ہوگا۔

تبصرہ کریں

Back to top button