شمالی کوریا کا جاریہ ہفتہ ایک اور بیالسٹک میزائل تجربہ

جاپان نے ہفتہ کو کہا کہ شمالی کوریا نے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل فائرکیاہے۔جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا: "شمالی کوریا نے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل فائرکیا ہے۔

ٹوکیو/پیانگ یانگ: جاپان نے ہفتہ کو کہا کہ شمالی کوریا نے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل فائرکیاہے۔جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا: "شمالی کوریا نے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل فائرکیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’یونہاپ‘ نے ملک کے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا، ”شمالی کوریا نے آج مشرقی سمندر کی طرف ایک پراجیکٹائل فائر کیا“۔

ایجنسی نے کہا کہ شمالی کوریا نے بدھ کو بھی ایک بیلسٹک میزائل لانچ کیا تھا۔علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اْٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آ شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شْبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔

علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا رواں ماہ ممکنہ طور پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی وزارتِ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ٹیسٹ سائٹ تیار کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جوہری تجربے کے لیے ٹیسٹ سائٹ رواں ماہ تیار ہو سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button