شمس آباد میں لاری سے800 کیلو گانجہ ضبط، 2 گرفتار

منشیات کے کاروبار میں ملوث بین ریاستی دو افراد کو اتوار کے روز گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے ان کے قبضہ سے 800 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: منشیات کے کاروبار میں ملوث بین ریاستی دو افراد کو اتوار کے روز گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے ان کے قبضہ سے 800 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔

ایک اہم اطلاع ملنے پر پولیس ٹیموں نے شمس آباد میں ایک لاری کو روکا اور اس میں سے نشہ آور اشیاء کو ضبط کرلیا۔ لاری کی جملہ مالیت دو کروڑ بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش اور اڈیشہ کے 5ملزمین اڈیشہ سے یو پی کے بلند شہر براہ حیدرآباد گانجہ کو غیر مجاز طور پر منتقل کررہے تھے جن کا مقصد آسانی سے پیسہ کمانا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز لاری ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مابقی تین ملزمین جن میں وصول کنندہ اورسپلائر شامل ہیں مفرور بتائے گئے ہیں۔

اس گانجہ کی وشاکھا پٹنم / اڈیشہ میں کاشت کی گئی تھی اور یہاں سے یہ گانجہ خریدا گیا تھا۔3ہزار روپے فی کیلو کے حساب سے گانجہ خریدا گیا جبکہ ضرورت مندوں میں 20ہزار روپے فی کیلو گانجہ فروخت کیا جاتا تھا۔ کمشنر سائبرآباد رویندر اسٹیفن نے یہ بات بتائی۔

نمائندہ منصف شمس آباد کے مطابق گانجہ کی غیر قانونی منتقلی کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک لاری سے800 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمین خوشی محمد اور سونو سنگھ متوطن اتر پردیش کو شمس آباد کے علاقہ بڑا گولکنڈہ (او آر آر) کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمین کے قبضہ سے800 کیلو خشک گانجہ برآمد کرتے ہوئے لاری اور 2سل فونس کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ ممنوعہ گانجہ آندھرا پردیش کے راجمندری سے اتر پردیش کے بلند شہر براہ حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا۔2افراد کو اس ضمن میں گرفتار کیاگیا ہے جبکہ مزید 3مفرور بتائے گئے۔

کمشنر سائبر آباد رویندر اسٹیفن کی نگرانی میں ایس او ٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارائنا اے سی پی بھاسکر آر جی آئی اے، شمس آباد انسپکٹر سریدھر کمار، ایس او ٹی انسپکٹر وینکٹ ریڈی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی انجام دی۔

تبصرہ کریں

Back to top button