شوپیان میں انکاؤنٹر‘ 2 فوجی اور ایک دہشت گرد ہلاک

چرمارگ‘ زین پورہ میں جمعہ کی رات آپریشن شروع ہوا تھا۔ انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا دہشت گرد عبدالقیوم ڈار مارا گیا جو پلوامہ کے لارو کاک پورہ کا رہنے والا تھا۔ اس کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور پستول برآمد ہوئے۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں انکاؤنٹر میں 2 فوجی اور لشکر طیبہ کا ایک دہشت گرد مارے گئے۔ چرمارگ‘ زین پورہ میں جمعہ کی رات آپریشن شروع ہوا تھا۔ انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا دہشت گرد عبدالقیوم ڈار مارا گیا جو پلوامہ کے لارو کاک پورہ کا رہنے والا تھا۔ اس کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور پستول برآمد ہوئے۔

 زخمی فوجیوں کی بعدازاں موت واقع ہوئی۔ ان کے نام سنتوش یادو اور چوان رومیت تاناجی بتائے گئے ہیں۔ یہ دونوں 1 راشٹریہ رائفلس کے جوان تھے۔ دہشت گرد نے جس مکان کے اندر سے فائرنگ کی تھی اس کے مالک گوہر احمد بھٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button