شہباز شریف حکومت کے خلاف عمران خان کا احتجاج

پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے ہزاروں حامی‘ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے ہزاروں حامی‘ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاجی بیانر تھامے ہوئے تھے اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ عمران خان نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کرائے جائیں اور شہباز شریف کی حکومت کو ہٹادیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگائی مزید بڑھے گی اور ملک دوسرا سری لنکا بننے جارہا ہے۔ سری لنکا میں آزادی کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی بھلائی کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں اور اس امپورٹیڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کریں۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعہ احتجاجی ریالیوں سے خطاب کیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں احتجاج ہوا وہاں بڑے اسکرین لگائے گئے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لوگ ان کی حکومت کی بے دخلی کے ایجنڈہ کو سمجھیں۔

موجودہ حکومت‘مغرب کی غلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ بشمول تنخواہ یاب طبقہ‘ کسان اور مزدور زیادہ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ ومنصفانہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button