شمالی بھارت

پونے میں ترنگے کی بے حرمتی،یوکرینی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ

پونے کے منڈوا علاقہ میں ریسٹورنٹ کم بار میں ایک موسیقی ریز پروگرام کی پیشکشی کے دوران انہوں نے قومی پرچم کی توہین کی۔ اوماشانتی نے مظاہرہ کے دوران ترنگا لہراتے ہوئے اسے اچانک سامعین و ناظرین میں پھینک دیا تھا۔

حیدرآباد: پونے میں قومی پرچم کی بے حرمتی پر یوکرین کی گلوکارہ اوماشانتی کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وید منتروں اور الکٹرانک ڈانس میوزک کے مشترکہ سنگم کا مظاہرہ پیش کرنے والے میوزیکل بیانڈ شانتی پیپل کی رکن اوماشانتی ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
پیوندکاری کے لئے پھیپھڑے لے جانے والی ایمبولنس حادثہ کا شکار، طبی ٹیم کی بروقت کارروائی

 پونے کے منڈوا علاقہ میں ریسٹورنٹ کم بار میں ایک موسیقی ریز پروگرام کی پیشکشی کے دوران انہوں نے قومی پرچم کی توہین کی۔ اوماشانتی نے مظاہرہ کے دوران ترنگا لہراتے ہوئے اسے اچانک سامعین و ناظرین میں پھینک دیا تھا۔

 پونے پولیس نے اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے نہ صرف اوماشانتی بلکہ آرگنائزر کارتک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گلوکارہ اور کارتک کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔