شہر کے ایک ریسٹورنٹ کااچانک معائنہ۔خدمات کامعیار ناقص

جی ایچ ایم سی فوڈسیفٹی عہدیداروں نے جمعہ کے روز شہر کے آرٹی سی کراس روڈس پر واقع ایک مشہورریسٹورنٹ کااچانک معائنہ کیا اور اس ریسٹورنٹ میں خدمات کے معیارمیں کمی کو پایا۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی فوڈسیفٹی عہدیداروں نے جمعہ کے روز شہر کے آرٹی سی کراس روڈس پر واقع ایک مشہورریسٹورنٹ کااچانک معائنہ کیا اور اس ریسٹورنٹ میں خدمات کے معیارمیں کمی کو پایا۔

فوڈسیفٹی عہدیداروں جنہیں رام نگر کے بی جے پی کارپوریٹر کے روی کمار سے اس ریسٹورنٹ کے بارے میں ایک شکایت وصول ہوئی تھی‘نے اپنے معائنہ کی رپورٹ کمشنرجی ایچ ایم سی کوپیش کردی ہے۔

جی ایچ ایم سی کے اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر نے بتایا کہ خام اشیاء جوغذاکی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں کچن کے فرش پرپائی گئیں اور اسٹور یج روم گردآلوداورغیرصحت بخش پایاگیا۔پکوان کرنے والے دستانے پہنے ہوئے نہیں تھے۔

بال نیٹ‘ماسک اورفرش گیلا اورچکنائی سے بھرا تھا۔کارپوریٹر نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس ریسٹونٹ سے وہ خریدی گئی چکن بریانی کھارہے تھے تب اس میں سے چپکلی نکلی۔

فوڈسیفٹی عہدیداروں نے شکایت کنندہ سے چکن بریانی کے نمونے اور ریسٹورنٹ سے بھی بریانی کے نمونے حاصل کئے اور تجزیہ کیلئے ان نمونوں کواسٹیٹ فوڈ لیباریٹری روانہ کیاگیاہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button