شہر کے ریلوے اسٹیشنوں میں کووڈ قواعد دوبارہ لاگو

اس حصہ کے طور پر تھرمل اسکریننگ کے علاوہ ماسک کو لازمی قرار دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی خدمات تبدریج بحال ہورہی ہیں۔

حیدرآباد: آنے والے دنوں میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرہ کو دیکھتے ہوئے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ساتھ شہر کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں میں ایک بار پھر کووڈ پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس حصہ کے طور پر تھرمل اسکریننگ کے علاوہ ماسک کو لازمی قرار دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی خدمات تبدریج بحال ہورہی ہیں۔ کووڈوبا سے قبل 296 ٹرینیں، اس اسٹیشن سے گذرتی تھیں اب، ان ٹرینوں کی خدمات معمول کی طرف بحال ہورہی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں مسافرین کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مسافرین، کووڈ پروٹوکول کو نظر انداز کررہے ہیں۔

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران کووڈ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب مسافرین کے بروقت کاروائی کی گئی تھی تاہم دوسری لہر کے کمزور پڑجانے کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی تھی مگر اب نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے ایسے میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے بشمول شہر کے دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر ایک بار پھر کووڈ قواعد کو سختی کے ساتھ روبعمل لانے کی شروعات ہوچکی۔

مسافرین کی تھرمل اسکریننگ دوبار ہ شروع کی گئی ہے اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا۔ اپریل سے 9دسمبر تک کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر تقریباً 8ہزار مسافرین پر جرمانے عائد کئے گئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button