شیلجہ اور سنگھوی‘ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل

کانگریس ورکنگ کمیٹی قدیم پارٹی کی ایک اعلیٰ فیصلہ ساز کمیٹی ہے۔ صدرکانگریس نے کماری شیلجہ اور ابھیشیک منوسنگھوی کو سی ڈبلیو سی کے ارکان کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔

نئی دہلی: صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج ہریانہ یونٹ کی سابق صدر کماری شیلجہ اور راجیہ سبھا ایم پی ابھیشیک منوسنگھوی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے ارکان مقرر کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن ٹی سبرامنی ریڈی کو مستقل مدعو مقرر کیا گیا ہے جبکہ یو پی سی سی کے سابق صدر اجئے کمار للو کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اسپیشل انوائٹی مقرر کیا ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی قدیم پارٹی کی ایک اعلیٰ فیصلہ ساز کمیٹی ہے۔ صدرکانگریس نے کماری شیلجہ اور ابھیشیک منوسنگھوی کو سی ڈبلیو سی کے ارکان کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

 ہریانہ کانگریس کے قائد کلدیپ بشنوئی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اسپیشل انوائٹی کی حیثیت سے سونیاگاندھی نے ہٹادیا تھا۔ راجیہ سبھا انتخابات میں ہریانہ میں ناقص مظاہرہ پر صدر کانگریس نے یہ کارروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کلدیپ بشنوئی نے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کی ہے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button