صدارتی الیکشن کے بعد کے سی آر، نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کریں گے!

توقع ہے کہ کے سی آر، قومی نئی پارٹی کے قیام کے اعلان کی نئی تاریخ صدارتی الیکشن کے بعد دیں گے۔ قبل ازیں وہ، 19 جون کو نئی پارٹی تشکیل کا اعلان کرنے والے تھے۔تاہم اس کو ملتوی کردیا تھا۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، توقع ہے کہ ملک کے نئے صدر جمہوریہ کے انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔ مہاراشٹرا میں جاری سیاسی بحران اور صدارتی الیکشن، نئی قومی سیاسی جماعت کے قیاام کے اعلان کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔

 توقع ہے کہ کے سی آر، قومی نئی پارٹی کے قیام کے اعلان کی نئی تاریخ صدارتی الیکشن کے بعد دیں گے۔ قبل ازیں وہ، 19 جون کو نئی پارٹی تشکیل کا اعلان کرنے والے تھے۔تاہم اس کو ملتوی کردیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button