تلنگانہ

صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی کے وینکٹ ریڈی سے معذرت خواہی

کے وینکٹ ریڈی نے ان کے خلاف ریمارک پر صدر پردیش کانگریس سے راست معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک ریونت ریڈی معذرت خواہی نہیں کریں گے تب تک وہ، حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت نہیں کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر و رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے توہین آمیز ریمارکس پر آج پارٹی کے سینئر قائد و ایم پی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے معذرت خواہی کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیام میں ریونت ریڈی نے کہا کہ ادنکی دیا کر نے پریس کانفرنس اور جلسہ عام میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف جو ریمارکس کئے تھے، اُس پر وہ (ریونت ریڈی) وینکٹ ریڈی سے کھلے دل سے معافی مانگتے ہیں۔

صدرپردیش کانگریس نے کہا کہ ادنکی دیا کر کے ریمارکس سے اگر رکن پارلیمنٹ بھونگیر کو تکلیف ہوئی اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ (ریونت) کھلے دل سے وینکٹ ریڈی سے معذرت خواہاں ہیں۔

پارٹی کے سینئر قائد و ایم پی کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وینکٹ ریڈی کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس پر سابق ایم ایل اے ادنکی دیاکر کے خلاف کاروائی کرنے پارٹی کی تادیبی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی چنا ریڈی سے وہ درخواست کریں گے۔

کے وینکٹ ریڈی نے ان کے خلاف ریمارک پر صدر پردیش کانگریس سے راست معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک ریونت ریڈی معذرت خواہی نہیں کریں گے تب تک وہ، حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت نہیں کریں گے۔

وینکٹ ریڈی ایم پی نے واضح کردیا کہ وہ کانگریس میں ہی رہیں گے اور مرتے دم تک کانگریس پارٹی کے سچے، وفادار سپاہی کی طرح کام کرتے رہیں گے۔

صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی کی معذرت خواہی کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھونگیر کے کانگریس ایم پی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ وہ، ابھی تک ریونت ریڈی کا ویڈیو نہیں دیکھے ہیں۔ ا

نہوں نے پردیش کانگریس سے مزید مطالبہ کیا کہ پارٹی ترجمان و سابق ایم ایل اے ادانکی دیا کر کو کانگریس سے معطل کیا جائے۔ دیا کرنے توہین آمیز ریمارک پر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے دوبار معذرت خواہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایم پی بھونگیر کے گھر جائیں گے اور ان سے شخصی معذرت خواہی کریں گے۔

a3w
a3w