ضلع جنگاؤں میں خانگی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 26مسافرین محفوظ

بس کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہوئے دیکھ کر ڈرائیور نے بس کو فوری روک دیا اور تمام مسافرین کو ان کے سامان کے ساتھ حفاظت باہر نکالنے میں کامیاب رہا۔ تمام مسافرین کے اترنے کے بعد بس، آگ کے شعلوں میں لپیٹ گئی اور مکمل طورپر جل گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد جانے والی ایک خانگی بس کے مسافرین اس وقت کرشماتی طورپر بچ گئے جبکہ اس بس کو جس میں مسافرین سوار تھے، آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ، ضلع جنگاؤں میں پیر کے روز الصبح پیش آیا۔ چھتیس گڑھ سے حیدرآباد جانے والی خانگی بس میں 26مسافرین سوار تھے جب بس قومی شاہراہ 163پر رگھوناتھ پلی کے قریب پہونچی تب اس بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بس کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہوئے دیکھ کر ڈرائیور نے بس کو فوری روک دیا اور تمام مسافرین کو ان کے سامان کے ساتھ حفاظت باہر نکالنے میں کامیاب رہا۔ تمام مسافرین کے اترنے کے بعد بس، آگ کے شعلوں میں لپیٹ گئی اور مکمل طورپر جل گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناء پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں لاری سے ٹکرانے کے بعد ایک خانگی بس میں آگ بھڑک اٹھی اس بس میں 49مسافرین سوار تھے جو ضلع کڑپہ کے پورومامیلا سے حیدرآبادسفر کر رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرنول کے مصافات میں رنگ روڈ پر ایک لاری سے ٹکرانے کے بعد خانگی بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے تاہم لاری کلینر زخمی ہوگیا۔ مسافرین نے کرنول تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے خانگی ٹراویلس کو حیدرآباد کیلئے متبادل بس کا نظم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نمائندہ منصف جنگاؤں کے مطابق ضلع جنگاؤں میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں کرشنا ٹراویلس کی لگژری بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نیلوٹلا منڈل آر ٹی سی کالونی کے پاس آگ لگ گئی۔ حادثہ کے وقت بس میں 26 مسافر سوار تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھتیس گڑھ سے حیدرآباد جا رہے تھے۔

کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے مقام پر پہنچ کر آگ کو بجھایااور مسافروں کو دوسری بس سے حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایسمنصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button