ضلع نظام آباد میں الیکٹرک اسکوٹر کی بیاٹری پھٹ پڑنے سے معمر شخص ہلاک

الیکٹرک اسکوٹر (ای وی) کی بیاٹری کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ایک80 سالہ معمر شخص ہلاک اور خاندان کے دیگر3افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: الیکٹرک اسکوٹر (ای وی) کی بیاٹری کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ایک80 سالہ معمر شخص ہلاک اور خاندان کے دیگر3افراد زخمی ہوگئے۔

گھر میں چارجنگ کے دوران بیاٹری دھماکہ سے پھٹ پڑی جس کے سبب ایک معمر شخص ہلاک دیگر 3افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز اُس وقت پیش آیا جبکہ الیکٹرک اسکوٹر کی بیاٹری کو گھر کے ایک کمرہ میں چارج کیا جارہا تھا کہ بیاٹری اچانک پھٹ پڑی جس کے سبب آگ پھیل گئی جس کی زد میں محوخواب افراد آگئے آگ بجھانے کے دوران ایک شخص جھلس گیا۔

معمر شخص اور دیگر زخمیوں کو نظام آباد ٹاؤن کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں عمر رسیدہ کی حالت نازک ہونے پر انہیں علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مہلوک کے فرزندکی شکایت پر پولیس نے الیکٹرک وہیکل کمپنی کے خلاف کیس درج کرلیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button