حیدرآباد

تلنگانہ، جابر اور مخالف عوام حکومت کے سامنے نہیں جھکے گا: کے کویتا

کویتا نے ای ڈی کی نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو ان کو پوچھ گچھ کیلئے دہلی آنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم خواتین ریزرویشن بل پر اس مسئلہ پراحتجاج اوردیگر مصروفیات کے پیش نظروہ قانونی رائے حاصل کریں گی۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتاکو دہلی شراب پالیسی معاملہ میں نوٹس جاری کی ہے۔ان سے 10مارچ کو حاضر ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے حیدرآبادی تاجرارون رامچندرپلائی کی گرفتاری کے بعد ان کو یہ نوٹس جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
کوشک ریڈی کوویمن کمیشن کے سامنے آج حاضرہونے کاحکم
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ای ڈی نے منگل کو دہلی کورٹ میں ریمانڈ رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلائی بڑے پیمانہ پررشوت کی ادائیگی کے اس سارے معاملہ اورجنوبی گروپ کے قیام کے اہم افراد میں سے ایک ہیں۔

کویتا نے ای ڈی کی نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو ان کو پوچھ گچھ کیلئے دہلی آنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم خواتین ریزرویشن بل پر اس مسئلہ پراحتجاج اوردیگر مصروفیات کے پیش نظروہ قانونی رائے حاصل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین تحفظات بل طویل عرصہ سے زیرالتوا ہے۔

ان کا مطا لبہ ہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے خواتین کو سیاسی شراکت داری میں ان کا حق دیاجائے۔بھارت جاگروتی جس کی کویتا صدر ہیں، دیگر اپوزیشن جماعتوں اور خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر 10مارچ کو جنترمنتر پرایک روزہ پُرامن بھوک ہڑتال کریں گی۔

یہ بھوک ہڑتال خواتین ریزرویشن بل کو منظور کرنے کے مطالبہ پر کی جارہی ہے۔ان سرگرمیوں کے پیش نظر 9مارچ کو ان کو قومی دارالحکومت آنے کی ای ڈی نے ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قانو ن پر عمل کرنے والی ایک شہری کے طورپر وہ جانچ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی تاہم دھرنا اور دیگر مصروفیات کے سبب وہ ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی تاریخ سے متعلق قانونی رائے حاصل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مرکز کی حکمران جماعت، ہمارے لیڈر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی جدوجہد اور آواز کے خلاف دھمکانے کے یہ حربے استعمال کررہی ہے۔

بی آرایس پارٹی نہیں رکے گی اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ہم ہندوستان کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے اور مرکز کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی میں اقتدار کے بھوکے افراد کو وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ تلنگانہ، ایسی جابر اور مخالف عوام حکومت کے سامنے نہیں جھکے گا۔ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد بلاخوف اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔