عالمی برادری ہندوستان کی صورتحال کا نوٹ لے: پاکستان

پاکستان نے ہفتہ کے دن بین الاقوامی برادری کو خبردار کیاکہ نئی دہلی کی ہندو قوم پرست حکومت انڈیا کا اسلامی ورثہ مٹارہی ہے۔

اقوام متحدہ: پاکستان نے ہفتہ کے دن بین الاقوامی برادری کو خبردار کیاکہ نئی دہلی کی ہندو قوم پرست حکومت انڈیا کا اسلامی ورثہ مٹارہی ہے۔

وہ مسلمانوں کو خود ان کے ملک میں دوسرے درجہ کا شہری بنارہی ہے۔ نفرت بھڑکانے والی تقاریر کے خلاف پہلے عالمی یوم کے موقع پر اپنے پیام میں پاکستان نے عالمی برادری سے خواہش کی کہ وہ نفرت بھڑکانے والی تقاریر کے خلاف پھر سے اظہاریگانگت کرے۔

پاکستان نے کہا کہ دنیابھر میں اسلاموفوبیا کا پھر سے سرابھارنا تشویشناک ہے۔

پیغمبراسلامؐ کے خلاف بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے اہانت آمیز ریمارکس پر پاکستان نے کہا کہ ہندوستان میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔

مسلم احتجاجیوں کے ساتھ جو ظلم وزیادتی ہوئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button