عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے ساتھ دھوکہ کیا ہے : سدھو

سدھو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ریمورٹ کنٹرول کے لیے نئی بیٹریاں ۔ یہ چمک رہی ہیں ۔ ہربھجن ایک استثنیٰ ہیں ۔ باقی بیٹریاں ہیں اور پنجاب کے ساتھ دھوکہ ہے ۔

چنڈی گڑھ ۔ کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے عام آدمی پارٹی کی جانب سے 5 افراد کو نامزد کیے جانے پر عاپ سربراہ اروند کجریوال کو نشانۂ تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے سابق کرکٹ کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے باقی افراد کی نامزدگی پنجاب کے ساتھ دھوکہ ہے ۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے سابق کرکٹ کھلاڑی ہربھجن سنگھ ، لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے بانی اشوک متل ، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا ، آئی آئی ٹی دہلی کے فیکلٹی سندیپ پاٹھک اور صنعتکار سنجیو اروڑا کو 31 مارچ کو مقرر راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزد کیا ہے ۔

پارٹی کے تمام 5 نامزد امیدواروں نے کل پنجاب ودھان سبھا کامپلکس میں اپنے پرچہ نامزدگی داخل کردیے ۔ سدھو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ریمورٹ کنٹرول کے لیے نئی بیٹریاں ۔ یہ چمک رہی ہیں ۔ ہربھجن ایک استثنیٰ ہیں ۔ باقی بیٹریاں ہیں اور پنجاب کے ساتھ دھوکہ ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے راجیہ سبھا ارکان سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا (شرومنی اکالی دل) ، پرتاپ سنگھ باجوا (کانگریس) ، ایس ملک (بی جے پی) ، نریش گجرال (ایس اے ڈی) اور شمشیر سنگھ ڈلو (کانگریس) کی میعاد 9 اپریل کو ختم ہوگی ۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button