عوام نے ٹیکس پر گزارہ کرنے والی حکومت کو سچ کا آئینہ دکھایا : کانگریس

اپوزیشن جماعت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جو بہت زیادہ ہوگئی تھی کمی میں مدد کے لئے اُن پر اکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے و 10 روپے کمی کے بعد یہ ریمارک کیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے آج عوام کو شاباشی دی کہ انہوں نے ”ٹیکس پر گزارا کرنے والی“ نریندرمودی حکومت کو ”سچ کا آئینہ“ دکھایا۔

اپوزیشن جماعت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جو بہت زیادہ ہوگئی تھی کمی میں مدد کے لئے اُن پر اکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے و 10 روپے کمی کے بعد یہ ریمارک کیا۔

کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا ”مودی جی قوم کو جملوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ظلم و زیادتی پر مبنی ٹیکس میں اضافہ کو واپس لے لیجئے۔ براہ کرم 2021 میں مودی نامکس کے جملوں کو ملاحظہ کیجئے۔

پٹرول کی قیمت 28 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 روپے فی لیٹر بڑھادی گئی تھی“۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button