عید کے موقع پرکوئی رکاوٹ نہ پیداکی جائے۔ راج ٹھاکرے کی ہدایت

مہاراشٹرا نونرمان سیناکے صدرراج ٹھاکرے نے آج اپنے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق منگل کے روزاکشے ترتیاکے موقع پر ”مہاآرتی“ نہ کریں اورکہاکہ مسلم برادری کوکسی رکاوٹ کے بغیرعید منانے دینا چاہئے جواسی دن واقع ہوگی۔

ممبئی: مہاراشٹرا نونرمان سیناکے صدرراج ٹھاکرے نے آج اپنے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق منگل کے روزاکشے ترتیاکے موقع پر ”مہاآرتی“ نہ کریں اورکہاکہ مسلم برادری کوکسی رکاوٹ کے بغیرعید منانے دینا چاہئے جواسی دن واقع ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مساجدپرلاؤڈ اسپیکرس کامسئلہ جوان کی جانب سے اٹھایاجارہاہے‘ مذہبی نوعیت کانہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے۔ ٹھاکرے نے کہاکہ منگل کے روزعید منائی جائے گی اورمسلمانوں کوان کا تہوارمنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

ایم این ایس قائد نے کہاکہ وہ سوشل میڈیاکے ذریعہ لاؤڈاسپیکرمسئلہ پر مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ٹھاکرے نے ٹوئٹ کیاکہ کل عید منائی جارہی ہے۔

مسلمانوں کوکسی رکاوٹ کے بغیرعیدمنانے دیں۔ میں نے(اتوارکے روز اورنگ آباد میں) سمبھاجی نگرریالی میں بھی اس کا تذکرہ کیاتھا۔ میں مہاراشٹرا سینکوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اکشے ترتیاکے مبارک موقع پرمہاآرتی نہ کریں جوکل منائی جائے گی۔

ہم کسی بھی مذہب کے تہواروں کے دوران ان کیلئے کوئی رکاوٹ پیداکرنانہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ عید اوراکشے ترتیاایک ہی دن (منگل 3مئی) کومنائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاؤڈ اسپیکرمسئلہ کے بارے میں اپنے سوشل میڈیاکے ذریعہ مزیداقدامات کااعلان کروں گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button