مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

مہاراشٹرا میں غیر قانونی قبضہ کے نام پر مسلمانوں کی دکانات پر چلا بلڈوزر!

ریالی کے دوران ہندوتوا کے پرچارکوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 13 افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

تھانے: مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے نیا نگر علاقہ میں بلدیہ نے بلڈوزروں کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کنارے قائم ”غیرقانونی“ اسٹالس کو مسمار کردیا۔ اس علاقہ میں دو دن پہلے فرقہ وارانہ جھڑپ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے شکار افراد کے ورثاء کو25 لاکھ روپئے معاوضہ
ڈچ دور کی ریکارڈ روم بلڈنگ منہدم کردی گئی، عدالت کے حکم پر8ستون محفوظ
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت بشمول ریاپڈ ایکیشن فورس کی ٹیم کو اس علاقہ میں تعینات کیا گیا تھا۔

 یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر پھڈنویس نے جن کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان ہے، فساد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا جس کے ایک دن بعد میرابھیندر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے  سڑک کنارے قائم ”غیرقانونی“ دکانات کو مسمار کرنے کی یہ کارروائی انجام دی گئی۔

 اسٹالس کو مسمار کرنے کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ نیانگر میں جو ممبئی کے پڑوسی ضلع تھانے کا ایک مسلم غلبہ والا علاقہ ہے، گاڑیوں کی ایک ریالی کے دوران دوبرادریوں میں جھڑپ ہوگئی تھی۔

ایودھیا میں رام مندر تقریب سے ایک دن پہلے اتوار کی رات یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ جلوس کے شرکاء کی نعرے بازی اور دوسرے گروپ کے درمیان تلخ کلامی سے آگے بڑھتے ہوئے بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی تھی۔ ڈنڈوں، راڈوں، آہنی سلاخوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔

 ریالی کے دوران ہندوتوا کے پرچارکوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 13 افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

 پولیس نے 50 تا 60 افراد کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج کرلیا تھا۔ آج اسی میرا روڈ پر ممبئی پولیس نے بلڈوزر کی مدد سے دکانوں کو مسمار کردیا جو اقلیتوں کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی تھیں۔

 دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے اسی جگہ کاروبار کررہے ہیں جس کے قانونی دستاویزات موجود ہیں۔ اس کے باوجود پولیس کو اگر کوئی کارروائی کرنی تھی تو نوٹس دینا چاہئے تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے آج نیانگر کا دورہ کیا۔

 انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران میرابھیندر واسائی ویرار (ایم بی وی وی) پولیس کی بے عملی پر تنقید کی جو اتوار کی رات فرقہ وارانہ گڑبڑ کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیا نگر کو روہنگیاؤں اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کے آجانے کی وجہ سے ”نیا پاکستان“ نہیں بننا چاہئے۔’

پھڈنویس جی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور جھڑپ کا ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ میں مذہبی عدم رواداری کی مذمت کرتا ہوں۔ ایسی اشتعال انگیزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ نیانگر میں ہندو لوگ خوف کے عالم میں جی رہے ہیں اور لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے۔ اسمبلی کے آئندہ سیشن میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا۔