فلم وٹی وی کی خاتون ملازمین کی ہراسانی‘روک تھام

حیدرآباد:حکومت تلنگانہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن شعبوں میں کام کررہی خواتین کیخلاف ہراسانی واقعات کے سدباب کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس کمیٹی کی سفارشات کی بنیادپرحکومت مناسب اقدامات کرے گی۔

آج سب کمیٹی کاپہلااجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین اروندکمار نے کی۔ فیصلہ کیاگیا کہ بہت جلد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں سب کمیٹی کے اراکین سنیتا‘وسودھاناگراج‘ پریتی نگم‘ ستیہ وتی‘سمترا‘اگزیکٹیوڈائرکٹر کشوربابو‘ محکمہ پولیس‘ محکمہ لیبر‘محکمہ بہبودگی خواتین واطفال کے کئی اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔

Back to top button