فلور ٹسٹ ہی اکثریت کا فیصلہ کرے گا: شردپوار

شردپوار نے کہا کہ سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی کو پہلے گجرات لے جایا گیا اور پھر آسام (دونوں بی جے پی زیر اقتدار ریاستیں) ان کی مدد کرنے والوں کا نام لینے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوار نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت اُس طوفان پر قابو پالے گی جو باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شنڈے نے شروع کیا ہے اور جنہیں زائد از 40 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہونے کا دعویٰ ہے۔

شردپوار نے جن کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شیوسینا کی حلیف ہے، آج شام نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی کو پہلے گجرات لے جایا گیا اور پھر آسام (دونوں بی جے پی زیر اقتدار ریاستیں) ان کی مدد کرنے والوں کا نام لینے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔

حکومت آسام ان کی مدد کررہی ہے۔ مجھے مزید کوئی نام لینے کی ضرورت نہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button