فٹبال ورلڈکپ‘ ٹکٹس کی خریداری کیلئے 4 کروڑ درخواستیں

قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگاہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ابھی تک 4 کروڑ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

دوحہ: قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگاہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ابھی تک 4 کروڑ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ’ریکارڈ توڑ‘ فروخت ہوئی ہے، جہاں تقریباً 1.2 ملین ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایاکہ ٹکٹوں کی آن لائن مراحل کے دوران تقریباً 40 ملین درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فٹبال ورلڈکپ کے تعلق سے لوگ نہایت پُرجوش ہیں اور قبل ازوقت ٹکٹیں خرید رہے ہیں تاکہ سنسنی خیز میاچس سے لطف اندوز ہوسکیں۔

حکام نے کہاکہ مجموعی طورپر 20 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، مزید 10 لاکھ ٹکٹ عالمی ادارہ فیفا اور اسپانسرز کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ فٹبال میلے کا میزبان ہے جہاں 32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول میں رواں سال نومبر۔ دسمبر میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قطر نے عالمی کپ کیلئے تمام تیاریاں کرلی ہیں جس میں تمام گراونڈز کو ایرکنڈیشنڈبنایاگیاہے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button