جرائم و حادثات

لڑکی سے جنسی تائیدطلب کرنے پر کم عمر لڑکے پرمقدمہ

پولیس نے ایک کم عمر لڑکے کے خلاف مبینہ طورپر16 سالہ لڑکی سے جس کا تعلق مہاراشٹراکے رائے گڑھ سے ہے جنسی تائید کا مطالبہ کرنے پرمقدمہ درج کیاگیا۔

تھانے: پولیس نے ایک کم عمر لڑکے کے خلاف مبینہ طورپر16 سالہ لڑکی سے جس کا تعلق مہاراشٹراکے رائے گڑھ سے ہے جنسی تائید کا مطالبہ کرنے پرمقدمہ درج کیاگیا۔

ایک عہدیدار نے ہفتہ کویہ بات بتائی۔ اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہاکہ ملزم جسے وہ جانتی ہے اس سے قبل بھی ناشائستہ تصاویر اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھیجے تھے اوردھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس کے مطالبہ کی تکمیل نہیں کی تو اسے وائرل کردے گا۔

پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ جمعہ کواس نے پھرایک بارجنسی آسودگی کامطالبہ لڑکی سے کیا جس پر لڑکی جوتلوجہ کی رہنے والی ہے پولیس سے رجوع ہوئی۔

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354D,506کے علاوہ پاکسو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا۔