دہلی

حکومت کی سختیوں کے  باوجود ”عاپ“ قومی جماعت بن گئی: اروند کجریوال

کجریوال جوکہ پارٹی کے نیشنل کنوینر بھی ہیں‘کہا کہ آج ہی کے دن 2012ء میں عام آدمی پارٹی کی تشکیل عمل میں آئی اور 11 سال میں یہ پارٹی قومی پارٹی بن گئی ہے‘ کیونکہ پارٹی کے کارکنوں اور قائدین کی جانب سے انتھک جدوجہد اور محنت کی گئی۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے آج یہاں عاپ کی 11 ہویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نشانہ بنانے اور سختیوں کے باوجود عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا موقف حاصل ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
سماجی انصاف بی جے پی کیلئے آستھا کا معاملہ: مودی
اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج

 یہاں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کجریوال جوکہ پارٹی کے نیشنل کنوینر بھی ہیں‘کہا کہ آج ہی کے دن 2012ء میں عام آدمی پارٹی کی تشکیل عمل میں آئی اور 11 سال میں یہ پارٹی قومی پارٹی بن گئی ہے‘ کیونکہ پارٹی کے کارکنوں اور قائدین کی جانب سے انتھک جدوجہد اور محنت کی گئی۔

عوام کی تکالیف اور مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جس سے کہ عوام مطمئن ہوگئے ہیں اور اب عام آدمی پارٹی دوریاستوں میں حکومت کررہی ہے۔ یہاں کے ارکان اسمبلی کے علاوہ قائدین عوام کی خدمت میں سرگرم ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں کوئی دوسری پارٹی کو اس قدر سختیوں اور مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا جتنا کہ 11 سال میں عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایاجاتا رہا۔ انہوں نے  مزید کہا ہے کہ مذکورہ میعاد کے دوران 250 سے زائد کیسس عائد کئے گئے۔

 پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک کارکردگی کا تعلق ہے ہم نے ایسی خدمات انجام دی ہیں‘ جس کی وجہ عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔

 یہ ہماری دیانتداری کا ایک بڑا سرٹیفکیٹ ہے۔ اس موقع پر کجریوال نے کہا کہ پارٹی کے قائدین منیش سسوڈیا‘ ستیندرجین‘ سنجے سنگھ کے علاوہ وجئے نائر کو جھوٹے کیسس میں پھنسایاگیا ہے اور وہ اب جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم‘ سختیوں اور مشکلات کے باوجود عوام کی مسلسل خدمت کرتے رہیں گے تاکہ عوام کی تائید حاصل رہے۔