قانون ساز کونسل کا 24ستمبر سے آغاز

تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کونسل سے اپیل کی کہ وہ کونسل کی کارروائی کے انعقاد کیلئے ان کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام ارکان کو ایوان میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

حیدرآباد: پٹرولیم چیرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل وی بھوپال ریڈی نے کہا کہ 24ستمبر سے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کونسل سے اپیل کی کہ وہ کونسل کی کارروائی کے انعقاد کیلئے ان کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام ارکان کو ایوان میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

وی بھوپال ریڈی آج ان کے چیمبر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست تلنگانہ حکومت کی طرح کثیر تعداد میں فلاحی اسکیمات کا آغاز نہیں کیا ہے‘ صرف تلنگانہ ریاست میں ہی غریبوں کیلئے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا گیا اور ان پر موثر طریقہ پر عمل آوری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکرراؤ کی وسیع نظر حکمت عملی کے باعث ریاست کی تیز رفتار ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے انہیں پٹرولیم صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل کی جو ذمہ داری سونپی ہے وہ بہ حسن خوبی پورا کریں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button