لائف سائنسس میں حیدرآباد مزید ترقی کرے گا:کے ٹی آر

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے ٹی آر نے آج کہا کہ لائف سائنسس کے شعبہ میں حیدرآباد مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوم ویلی، دنیا میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے ٹی آر نے آج کہا کہ لائف سائنسس کے شعبہ میں حیدرآباد مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوم ویلی، دنیا میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

جینوم ویلی (ٹی ایس آئی آئی سی بائیوٹیک پارک) میں فیرنگ فار سیوٹیکلس کمپنی کا جو سوئزرلینڈ کی ایک دو اساز کمپنی ہے، پیر کے روز افتتاح کرتے ہوئے کے تارک راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں فیرنگ کمپنی، لائف سائنسس میں ایکوسسٹم کی موجودگی اورمعیاری افرادی عملہ کی دستیابی کی بین ثبوت ہے۔

اس کمپنی نے ابتداء میں مہاراشٹرا میں یونٹ کے قیام کا جائزہ لیا تھا مگر حیدرآباد میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کی دستیابی موافق صنعت دوست حکومت تلنگانہ کے اقدامات کے باعث کمپنی نے حیدرآباد کا رخ کیا۔ انہوں نے خواتین کی صحت سے متعلق کمپنی کے اقدامات کی ستائش کی۔

30 بلین یورو(246کروڑروپے) کے مصارف سے یہ کمپنی شہر میں قائم کی گئی ہے اور اس پلانٹ میں 100افراد کو روزگار ملا ہے۔ فیرنگ ایک ریسرچ ڈرائیو (مہم)، بائیو فارما سیوٹیکس کا ایک خصوصی گروپ ہے جو تولیدی ادویات زچگی کی صحت اور خصوصیت کے ساتھ گیاسٹرو رنیٹری لوجی اور یورولوجی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

دنیا بھر میں اس کمپنی کے12ریسرچ اور ڈیولپمنٹ سہولتیں ہیں۔ حیدرآباد کا یونٹ میں عصری تقاضوں سے لیس ہونے کے ساتھ انٹیگریٹیڈ ریسرچ کی سہولتیں دستیاب ہیں اور یہ ڈیولپمنٹ ونگ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد دنیا کی مشہور کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ ان کے حالیہ دورہ امریکہ سے کامیابی کے ساتھ شہر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی۔ ریاست نے تمام شعبہ جات میں 7500 کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان میں 50 فیصد سرمایہ کاری لائف سائنسس شعبہ میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے 10برس، لائف سائنس کا دہا رہے گا۔ بائیولوجی، لائف سائنسس اور اس سے مربوط شعبہ جات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ کے ٹی آ رنے کہا کہ ریاستی حکومت لائف سائنسس شعبہ میں سرمایہ کاری کو دگنا کرنے کی مساعی انجام دے رہی ہے۔

سال2030 تک سرمایہ کاری50 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں فیرنگ لیباریٹریز کے ایم ڈی آنند ھیا گھوش، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی وصنعتیں جیش رنجن، لائف سائنسس کے ڈائرکٹر شکتی ناگپن اور دوسرے موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button