لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراونڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دیکر باجماعت نماز ادا کی گئی۔

ملبورن: ہوم آف کرکٹ لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراونڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دیکر باجماعت نماز ادا کی گئی۔

اس تقریب میں وقار یونس، آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کے بشمول کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اسکائی اسپورٹس کے اسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی اور اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ وقار یونس پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ کریں

Back to top button