تلنگانہ

امریکہ میں سڑک حادثہ۔ تلنگانہ کا سافٹ ویر انجینئر ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ مقامی ریڈی کالونی کے آرٹی سی کے موظف ملازم سبرامنیم کا بیٹا ومشی کرشنا 11سال پہلے امریکہ گیا تھا جہاں وہ ایری زونا شہر میں سافٹ ویر انجینئر کے طورپر خدمات انجام دیاکرتا تھا۔

حیدرآباد: امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویر انجینئرہلاک ہوگیا۔

اس کی شناخت 36سالہ پی ومشی کرشنا کے طورپر کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی ریڈی کالونی کے آرٹی سی کے موظف ملازم سبرامنیم کا بیٹا ومشی کرشنا 11سال پہلے امریکہ گیا تھا جہاں وہ ایری زونا شہر میں سافٹ ویر انجینئر کے طورپر خدمات انجام دیاکرتا تھا۔

سبرامنیم کی بیٹی پدما اپنے شوہر منوج کے ساتھ امریکہ میں ہی مقیم تھی۔ پدما دو ماہ پہلے منچریال ضلع میں اپنے مائیکے آئی تھی۔

کل شب سبرامنیم کے داماد منوج نے فون کرتے ہوئے بتایا کہ ومشی کرشنا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔حادثہ کیسے ہوا اس بات کا پتہ ہنوز نہیں چل سکا۔