لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نئے وائس چیف آف آرمی اسٹاف

لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نئے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ایسٹرن آرمی کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا کو کولکتہ میں قائم ایسٹرن آرمی کمانڈ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے آج ہندوستانی فوج کے نئے وائس چیف کے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی کے جانشین ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نئے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ایسٹرن آرمی کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا کو کولکتہ میں قائم ایسٹرن آرمی کمانڈ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ یہ شعبہ سکم اور اروناچل پردیش میں حقیقی خط قبضہ کی نگرانی کرتا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button