حیدرآباد

برطانیہ میں سڑک حادثہ،تلنگانہ اور آندھراکے 3 افراد ہلاک

مہلوکین کے خاندانوں میں غم کی لہردوڑگئی جنہوں نےنعشوں کی جلد آبائی مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی حکومت سے درخواست کی۔

حیدرآباد: برطانیہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ برطانیہ کے شیفلڈمیں اُس وقت پیش آیا جب ٹرک اوروین کی ٹکر ہوگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوربعض دیگرزخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ وین کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق مہلوکین کی شناخت تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبا د سے تعلق رکھنے والے پریم کمار ریڈی، ضلع ورنگل کی پوانی اور اے پی کے راجہ مہیندراورم سے تعلق رکھنے والے سائی نرسمہا کے طورپر کی گئی ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مہلوکین کے خاندانوں میں غم کی لہردوڑگئی جنہوں نے لاشوں کی جلد آبائی مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی حکومت سے درخواست کی۔