ماسکو‘ بینک کاری‘اسپورٹس و دیگر سرگرمیوں سے محروم

ین الاقوامی بینک کاری کے لیے اس کی اہلیت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اہم اسپورٹس میں اس کی شرکت بھی گھٹ رہی ہے۔ اس کے طیاروں کی پرواز میں یورپ میں تحدیدات عائد کردی گئی ہے۔ م

ماسکو:ہماری دنیا گلوبلائزڈ ہے اور کرہ ارض پیچیدہ چین سپلائی بینک کاری‘اسپورٹس اور دیگر گہرے رابطے کے ان گننت دھاگوں سے جڑی ہوئی ہے۔ اس ہفتہ روس نے اچانک متعدد محاذوں پر دنیا سے علحدگی اختیار کرلی۔

 بین الاقوامی بینک کاری کے لیے اس کی اہلیت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اہم اسپورٹس میں اس کی شرکت بھی گھٹ رہی ہے۔ اس کے طیاروں کی پرواز میں یورپ میں تحدیدات عائد کردی گئی ہے۔ متعدد امریکی ریاستوں میں اس کی VODKA نامی شراب کا کاروبار بھی متاثر ہوگیا۔ حتی کہ سوئزر لینڈ جو غیر جانبدار ملک کہتاہے وہ بھی توجہ کے ساتھ ولادیمیر پوٹین کے منہ پھیر رہاہے۔ اندرون 3دن روس بین الاقوامی طور پر اچھوت بن گیاہے کیونکہ اس کا سبب یوکرین پر اس کاحملہ ہے۔ روسی قائد کے اب چند ہی بیرونی دوست رہ گئے ہیں۔

مزیں براں ماسکو کے خلاف اقدامات جداگانہ نوعیت کے اور دور رس ہیں۔میکا لیسٹر کالج اور Geopolitics میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ایک واقعہ ہواہے اور اس کے ایسے اثرات ہیں کہ کوئی بھی تین یا چار دن قبل اس کا تصور نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ عجیب سی حالت جو قابل دید ہے۔ گذشتہ تین دن کے دوران تیزی کے ساتھ متعدد اقدامات کئے گئے جبکہ مختلف حکومتوں نے تحدیدات عائد کئے اور اتحادی ممالک‘تنظیمیں اور ان کی عوام جو اطراف و اکناف میں رہتے ہیں ان کی کاروائیاں شامل ہیں۔ کئی طرح سے وہ دنیا کے حالیہ تحدیداتی پیاکیجس سے زیادہ ہیں جس کے مقابلہ میں ایران اور شمالی کوریا کے خلاف تحدیدات بھی کم ہیں۔یورپی ممالک قابل دید اندام میں اس مسئلہ پر متحد ہوگئے ہیں اور انہوں نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو مسدود کردیاہے۔

تیز رفتار بین الاقوامی مالیاتی نظام سوئفٹ جو 11000 سے زائد بینکوں اور ساری دنیا کے دیگر اداروں کے لیے کئی بلین ڈالرس کے تبادلوں کا ذریعہ ہے اس نے روس کے سرکردہ بینکس پر اپنے نٹ ورک کے ذریعہ اس ہفتہ کے اواخر تحدیدات عائد کردی جبکہ روسی فینانس کے لیے ایک امکانی شدید دھکہ ہے۔ جرمنی نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی مابعد دوسر جنگ عظیم بیرونی پالیسی کو منقطع کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یوکرین کو اسلحہ کی ترسیل میں مدد کرے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button