دہلی

ایمیزون پر سپر ویلیو ڈے کی فروخت 7 جولائی تک

کمپنی نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ اس عرصے کے دوران یومیہ استعمال کی گروسری اور گھریلو اشیاء خصوصی آفر پر خریدی جا سکتی ہیں۔

نئی دہلی: آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون نے پرائم ڈے سے پہلے 7 جولائی تک سپر ویلیو ڈیز کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کتے کا تعاقب، ڈیلیوری بوائے عمارت سے گر کر زخمی
کے ٹی آر نے امیزان ایر کو متعارف کیا

کمپنی نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ اس عرصے کے دوران یومیہ استعمال کی گروسری اور گھریلو اشیاء خصوصی آفر پر خریدی جا سکتی ہیں۔

صارفین کو اسٹیپلز، پیکڈ فوڈز، پرسنل کیئر اور بچوں اور پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی مصنوعات وغیرہ پر 45 فیصد تک کی چھوٹ حاصل ہوگی۔

صارفین مہینے کی ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر سکتے ہیں اور ایک ہی آن لائن مقام سے آسان ڈیلیوری کے اختیارات کے ساتھ دستیاب ٹاٹا، سمپنا، ڈابر، دعوت، آشیرواد اور مزید مشہور برانڈز کی نئی پیشکش حاصل کر سکتے ہیں۔

ورلڈ چاکلیٹ ڈے پر، ایمیزون فریش پر Chocolate Store سے چاکلیٹ خریدسکتے ہيں۔

ایمیزون انڈیا پر 15 اور 16 جولائی کو پرائم ڈے کا آفر آنے والا ہے۔