بھارت

جواب نہیں دے سکے تو راہول کی رکنیت چھین لی: پرینکا گاندھی

کیرالہ کے وائناڈ میں راہول گاندھی کے ساتھ ایک بہت بڑی عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر (راہول گاندھی) کو صرف حکومت سے سوال پوچھنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

وائناڈ (کیرالہ): کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے سوالوں کے جواب نہیں تھے، اس لیے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
انڈیا بلاک کی حکومت بننے پر 50 فیصد ریزرویشن کی حد برخاست کردینے راہول گاندھی کا وعدہ

کیرالہ کے وائناڈ میں راہول گاندھی کے ساتھ ایک بہت بڑی عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر (راہول گاندھی) کو صرف حکومت سے سوال پوچھنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسٹر گاندھی کو ایسا سوال پوچھنے پر نااہل قرار دیا گیا جس کا جواب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہماری جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پوری مودی حکومت گوتم اڈانی کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم خود اڈانی کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم ہر روز اپنا ’ڈریسنگ اسٹائل‘ بدل رہے ہیں، لیکن مسٹر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے دور میں عام لوگوں کے طرز زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ عام نوجوان نوکریوں کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

اپنے بھائی راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئےمحترمہ گاندھی نے کہا ’’جب میں 2019 میں وائناڈ آئی تھی، میں نے آپ کو اپنے بھائی کے بارے میں بہت کچھ بتایا تھا۔ آج مجھے یقین ہے کہ وائناڈ کے لوگ پوری طرح سمجھ چکے ہیں کہ راہل گاندھی کون ہیں۔

آپ جانتے ہیں کہ مسٹر گاندھی ایک ایماندار، سچے آدمی اور ایک بہادر شخص ہیں اور وہ ان لوگوں کی طاقت کے سامنے بھی بے خوف کھڑے رہتے ہیں جو انہیں خاموش کروانا چاہتے ہیں۔‘‘

مسٹر گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے کے بعد بنگلہ خالی کرنے کے لئے ان کے گھر پر کئے گئے کام کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’میں راہل کے گھر پر ان کا فرنیچر پیک کر رہی تھی۔ پیکنگ کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا کہ میں نے بھی کچھ سال پہلے اپنا گھر خالی کیا تھا۔ تب میرے بچے اور میرے شوہر ہمارے گھر کو پیک کرنے میں میری مدد کر رہے تھے لیکن میرے بھائی کے پاس اس کی مدد کرنے کے لیے اس کا خاندان نہیں ہے حالانکہ ہم سب اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔