مایا وتی اور ستیش چندر مشرا اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایا وتی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ستیش چندرا مشرا اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔ مشرا نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی سربراہ پانچ ریاستیں جہاں انتخابات منعقد ہورہے ہیں، وہاں پارٹی کی کامیابی کا تیقن کریں گی جب کہ وہ بھی پارٹی کی مہم اور حکمت عملی پر توجہ مرکوز کریں گے، تاہم مشرا نے اترپردیش میں آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لیے 15 اعتماد ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہاکہ سابق چیف منسٹر اور وہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے اور کہا کہ سماج وادی کے پاس اگر 400 امیدوار دستیاب نہیں ہیں تو کیوں کہ 400 نشستوں پر کامیاب ہوسکتی ہے، نہ تو ایس پی اور نہ بی جے پی اقتدار حاصل کریں گی، اترپردیش میں بی ایس پی حکومت تشکیل دے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button