محمد علی شبیر کو تلنگانہ کانگریس کا کارگذار صدر مقرر کئے جانے کا امکان

سابق وزیر و قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کو تلنگانہ کانگریس میں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں کارگذار صدر ٹی پی سی سی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد۔:سابق وزیر و قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کو تلنگانہ کانگریس میں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں کارگذار صدر ٹی پی سی سی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

محمد اظہر الدین جو فی الفور تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر کے عہدے پر فائز ہیں، ان کی خدمات اے آئی سی سی کے حوالے کی جائیں گی اور انہیں اے آئی سکریٹری مقرر کرتے ہوئے انہیں کسی ریاست کا انچارج مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔

محمد علی شبیر کو تلنگانہ کانگریس کا کارگذار صدر مقرر کئے جانے کا امکان محمد علی شبیر جو فی الفور تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کے کنوینر ہیں، وہ کارگذار صدر ٹی پی سی سی کی حیثیت سے پارٹی کو مضبوط کرنے اور اقلیتوں کو کانگریس کے قریب لانے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

محمد علی شبیر، تلنگانہ کے واحد مسلم قائد ہیں جن کی قیادت ریاست کے تمام اضلاع میں اثر انداز سمجھی جاتی ہے۔ بالخصوص اقلیتوں کے مسائل پر ان کی آواز سرکاری حلقوں میں بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

سابق وزیر کو تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا کارگذار صدر مقرر کئے جانے کے بعد کانگریس کمیٹی بالخصوص اقلیتوں میں ایک نیا جوش خروش پیدا ہوگا۔

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی چاہتے ہیں کہ اقلیتوں کے تمام مسائل اور پارٹی امور کی نگرانی اور تمام سرگرمیاں محمد علی شبیر کو سونپی جائیں۔ موجودہ تلنگانہ کانگریس کمیٹی میں محمد علی شبیر ہی سب سے سینئر، تجربہ کار، قابل اعتماد اور تمام طبقات میں مقبولیت رکھنے والے قائدہیں۔

سابق میں انہیں صدر پی سی سی کے عہدے کا پیشکش کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا وہ سابق میں چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی، چیف منسٹر وجئے بھاسکر ریڈی اور ڈاکٹروائی ایس راج شیکھر ریڈی کی وزارت میں کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button