مرکزی ملازمین کیلئے 8 نومبر سے بائیومیٹرک حاضری بحال

محکموں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بائیومیٹرک مشینوں کے قریب سانیٹائزرس رکھنا یقینی بنائیں۔ تمام ملازمین کو پہلے اپنے ہاتھوں کو سانیٹائز کرنا ہوگا اور اس کے بعد حاضری درج کرانی ہوگی۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 8 نومبر سے سبھی ملازمین کے لئے بائیومیٹرک حاضری بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پرسونل نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

محکموں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بائیومیٹرک مشینوں کے قریب سانیٹائزرس رکھنا یقینی بنائیں۔ تمام ملازمین کو پہلے اپنے ہاتھوں کو سانیٹائز کرنا ہوگا اور اس کے بعد حاضری درج کرانی ہوگی۔

کورونا وباء کی وجہ سے ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے چھوٹ دی گئی تھی۔حاصری درج کراتے وقت ملازمین کو 6 فیٹ کا درمیانی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا۔ تمام ملازمین کو دفتر میں موجود رہنے تک ماسک لگائے رکھنا ہوگا۔ میٹنگس جہاں تک ممکن ہو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جائیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button