مساجد کو مسلک کا نہیں بلکہ سارے مسلمانوں کا مرکز بنائے:ذاکر حسین

انھوں نے کہا کہ مساجد کو پاک و صاف رکھا جائے، مساجد کسی مسلک کے نہیں بلکہ سارے مسلمانوں کے روحانی مرکز ہیں۔

ہمناآباد: مسجد شیخ مہتاب میں مساجد کونسل اور جماعت اسلامی ہمناآباد کے زیر انتظام  مساجد کمیٹی کے ذمہ داران اور آئمہ کرام و موذنین کیلئے خصوصی تربیتی اجلاس منعقد ہو کیا گیا۔ ہمناآباد مستقر، دیگر دیہاتوں سے مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مساجد کونسل کے ریاستی صدر ذاکر حسین نے ”مثالی مسجد کا خاکہ“ عنوان پر خطاب کیا۔

 انھوں نے کہا کہ مساجد کو پاک و صاف رکھا جائے، مساجد کسی مسلک کے نہیں بلکہ سارے مسلمانوں کے روحانی مرکز ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ مساجد سے مسلکوں کی تختیاں نکال کر سبھی مسلمانوں کیلئے مساجد کھلی رکھیں۔

مہمان خصوصی مولانا عبدالغفار حامد عمری نے ”مثالی مسجد میں امام و موذن اور منتظمین کی ذمہ داریاں“ عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی خدمت اور انتظامات کیلئے آپ کا چنا جانا قابل مبارک ہے۔مسجد کمیٹی میں ذمہ داری عہدہ نہیں بلکہ خداکے سامنے جوابدہی کا احساس ہے۔”

ریاست میں مساجد کی صورتحال“ کے عنوان پر مولانا محمد یوسف کنی نے خطاب کیا۔ محمد اکرام علی نے ”مساجد کے مقام“ موضوع پر خطاب کیا۔ قبل ازیں حافظ صلاح الدین حقانی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

 خالد افسر نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ حافظ سید کلیم اللہ نے استقبالیہ کیا۔ محمد افتخار احمد نے نظامت کی۔ اجلاس میں معین الدین، حافظ محبوب اشاعتی، مولانا محمد شکیل فلاحی، مفتی تنویر و دیگر نے شرکت کی۔ شیخ ذاکر حسین نے شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button