مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں نماز کے لیے اوقات کار کا اعلان

مسجد نبویؐ کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اوقات کی بکنگ ”اعتمرنا“ ایپ کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔

اس سلسلہ میں انتظامیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دن میں دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

پہلا دورانیہ نصف شب سے لے کر نماز فجر تک اور دوسرا دورانیہ بعد نماز ظہر سے لے کر نماز عشاء تک ہو گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button