مسجد نبویؐ کی پرانی عمارت تمام زائرین کیلئے کھول دی گئی

سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کی آمد پر مسجد کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے‘۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کی آمد پر مسجد کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے‘۔

بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور نمازیوں کے لیے بھی جمعے سے پرانی عمارت کو کھول دیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے داخلہ ممکن ہوگا‘۔

مسجد بنویؐ کی انتظامیہ نے اطمینان دلایا کہ ’زائرین کو ہر ممکن معیاری سہولتیں مہیا ہوں گی۔ اس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ زائرئن کے لیے مسجد نبویؐ کے تمام صحن اور چھتیں کھول دی گئی ہیں۔

سہولت اور آسانی کے ساتھ عبادت اور نماز ادا کرسکیں گے‘۔انتظایمہ کا کہنا ہے کہ ظہر کے بعد سے تراویح کے بعد تک مرد زائرین کو مکمل گنجائش کے ساتھ روضہ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

گیٹ نمبر 38 کے سامنے زائرین جمع ہوں گے جبکہ گیٹ نمبر 40 اور باب جبریل سے نکلنے کا انتظام کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے زیارت کا وقت صبح کے لیے ہے۔ ایک گروپ میں 450 زائر خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی۔

زائر خواتین گیٹ نمبر 24 شمال اور گیٹ نمبر 37 مشرق و جنوب کے سامنے جمع ہوں گی۔انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں تاکہ استقبالیہ مقامات پر اڑدھام سے بچا جا سکے۔

تبصرہ کریں

Back to top button