آندھراپردیش

چندرابابو کی پیشگی ضمانت کامعاملہ، اے پی ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی

ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے چندرابابو کے خلاف آئی آر آر الائنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس پر چندرا بابو پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے انر رنگ روڈ کیس میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کی طرف سے دائر پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج

قبل ازیں اس معاملہ میں وکلاء نے اپنے دلائل پیش کئے۔ سی آئی ڈی کے وکیل کل دلائل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے چندرابابو کے خلاف آئی آر آر الائنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا تھا۔ اس پر چندرا بابو پیشگی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔