مسلم ۱قلیوں کے نماز ادا کرنے پر ہندو گروپ کا اعتراض

ایچ جے ایس نے اقلیوں کے ریسٹ روم کے نماز کے لیے استعمال کو ”قومی صیانت کو خطرہ“ قرار دیا اور ڈیویژنل ریلوے مینجر کو یادداشت پیش کرکے الزام عائد کیا کہ ریسٹ روم غیرمجاز عبادت گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

بنگلورو: ہندو تنظیم کی جانب سے قلیوں کے ریسٹ روم میں مسلم اقلیوں کی جانب سے نماز کی ادائیگی کا دعویٰ کیے جانے کے بعد بنگلورو ریلوے اسٹیشن کے حکام نے یہاں سیکوریٹی کو تعینات کرکے ریسٹ روم کو بند کردیا۔

ٹویٹر ہینڈل پر ریسٹ روم کو مسلمانوں کی نماز کے کمرہ میں تبدیل کرنے کے دعویٰ کے بعد ہندو انتہاپسند گروپ جن جاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس) کرانتی ویر سنگولی راینا ریلوے اسٹیشن پر اقلیوں کے ریسٹ روم میں داخل ہوگیا۔

ایچ جے ایس نے اقلیوں کے ریسٹ روم کے نماز کے لیے استعمال کو ”قومی صیانت کو خطرہ“ قرار دیا اور ڈیویژنل ریلوے مینجر کو یادداشت پیش کرکے الزام عائد کیا کہ ریسٹ روم غیرمجاز عبادت گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

منگل کو ساؤتھ ویسٹرن ریلویز (ایس ڈبلیو آر) نے کمرہ کی دیواروں کو دوبارہ رنگ دیا اور اسے مقفل کرکے ریلوے پولیس فورس (آر پی ایف) کے اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا۔

ذریعہ
انڈین ایکسپریس

تبصرہ کریں

Back to top button